فلم اسٹار شان مجھے بچپن سے پسند تھے ،انکے ساتھ کر کے بہت کچھ سیکھا ، عمائمہ ملک
اتوار 14 فروری 2016 14:01
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 فروری۔2016ء) معروف اداکارہ وماڈل عمائمہ ملک نے کہا ہے کہ فلم اسٹار شان مجھے بچپن سے پسند تھے اوران کے ساتھ ” ارتھ ٹو“میں کام کرتے ہوئے بہت کچھ سیکھنے کوملا‘ وہ بہت ہی منجھے ہوئے اداکار، ہدایتکاراورسپورٹ کرنے والے انسان ہیں۔ان خیالات کاانہوں نے اپنے ایک انٹرویومیں کیا۔عمائمہ ملک کا کہنا تھا کہ فلم کی کامیابی اور ناکامی سب قسمت کی بات ہیں، مگرایک بات طے ہے کہ فلم کوبنانے کے لیے بہت محنت درکارہوتی ہے۔
پاکستان اور بھارت میں کام کرنے کا انداز مختلف ہے لیکن اچھی ٹیم، کہانی اورکردارکسی بھی فلم کو سْپرہٹ بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ میں نے پاکستان میں ایکٹنگ شروع کی اور یہاں پر کام کرتے ہوئے مجھے بھارت جانے کا موقع ملا۔(جاری ہے)
میں نے بالی ووڈ کے ایک بڑے بینرکی فلم میں کام کیا اور میری فلم کوایک بڑی اوپننگ بھی ملی جوکسی بھی نئے فنکاراورفلم کے لیے بہت خوش آئند ہوتا ہے۔
”راجا نٹورلال“ میری دوسری فلم تھی، اس سے پہلے اداکار سنجے دت کے ساتھ فلم ”شیر“ بنی تھی۔ اسی طرح ابھی بھی بالی ووڈ میں دو نئے پراجیکٹ میں کام کر رہی ہوں لیکن فی الحال اپنے معاہدے کے مطابق ان کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کرسکتی مگراتنا ضرورکہہ سکتی ہوں کہ دونوں پراجیکٹ میرے چاہنے والوں کے لیے سرپرائز ثابت ہوں گے۔ایک سوال کے جواب میں عمائمہ نے کہا کہ اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری بڑی تیزی کے ساتھ ترقی کی جانب گامزن ہے۔ کارپوریٹ سیکٹرکی سپورٹ اور اچھوتے موضوعات پربننے والی فلمیں شائقین کی توجہ حاصل کررہی ہیں۔ اس سے پہلے کارپوریٹ سیکٹر فلمسازی کے شعبے کی سپورٹ کے لیے کبھی نہیں آتا تھا مگراب تبدیلی دکھائی دے رہی ہے۔جدید سینما گھر بن رہے ہیں اورفلموں کا معیار ہرلحاظ سے بین الاقوامی سطح کے عین مطابق ہورہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میری فلم ”ارتھ ٹو“ سے مجھے بہت سی تو قعات وابستہ ہوچکی ہیں۔ شان نے جس طرح سے اس فلم کوبنایا ہے اور سجا سنوار رہے ہیں، اس کے بہت سے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
یہ خواہش کرنا بیٹا اداکار نہ بنے، منافقت نہیں ہے، یاسر حسین
-
اداکاری سے قبل پری سکول میں بچوں کے ڈائپر تبدیل کرتی تھی، کیارا ایڈوانی
-
فواد خان کی اداکارہ ممتاز کیساتھ تصاویر وائرل
-
ڈچ اداکار و گلوکار ڈونی رولوِنک نے اسلام قبول کر لیا
-
اقرا سے بڑھ کر کوئی نہیں، بچہ بھی اس کے بعد آتا ہے ، یاسر حسین
-
رنویرسنگھ نے اپنی ڈیپ فیک ویڈیو کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا
-
فیصل قریشی کو ٹی وی ڈرامے کے ڈائیلاگ مہنگے پڑ گئے
-
سلمان کے گھرپرفائرنگ ، تحقیقات میں مزید سنسنی خیز انکشافات
-
بالی ووڈ میں نفسیاتی مریضوں کی کمی نہیں، نرگس فخری
-
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی 27اپریل کو منائی جائے گی
-
پاکستانی اداکارہ درفشاں سلیم کے پاکستان کے ساتھ بھارت میں بھی ہزاروں مداح
-
اداکارہ پیرس ہلٹن،اپنی بیٹی لندن مارلن کو دنیا سے متعارف کرا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.