قائد اعظم یونیورسٹی کی 600 ایکڑ اراضی پر غیر قانونی قبضہ کاانکشاف،سی ڈی اے کارروائی نہ کرسکا

اتوار 14 فروری 2016 15:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 فروری۔2016ء) قائد اعظم یونیورسٹی کی 600 ایکڑ اراضی پر غیر قانونی قبضہ کاانکشاف ہوا‘ قبضہ واگزار کرانے کے لئے سی ڈی اے کو کئی مرتبہ استدعا کی گئی مگر کارروائی نہیں ہو سکی ۔ 2006 میں سروے آف پاکستان نے رپورٹ دی کہ 202 ایکڑ چار کنال اور بارہ مرلے کی کمی سے قائد اعظم یونیورسٹی کا رقبہ صرف 1507 ایکڑ ہے۔

(جاری ہے)

وزارت تعلیم کی دستاویز میں انکشاف کیا گیا کہ سی ڈی اے کی جانب سے 1967-72 میں یونیورسٹی کو اس کے نقشے کے ساتھ ادائیگی پر 1709 ایکڑچار کنال اور بارہ مرلے مختص کی گئی تھی مگر سروے آف پاکستان نے رپورٹ دی ہے کہ 202 ایکڑ چار کنال اور بارہ مرلے اراضی کی کمی کی وجہ سے یونیورسٹی کا رقبہ صرف 1507 ایکڑ ہے ابھی تک زمین کی حد بندی اور خالی زمین کا قبضہ یونیورسٹی کو نہیں دیا گیا۔ یونیورسٹی کی چھ سو ایکڑ اراضی پر قبضہ مافیا کا غیر قانونی قبضہ ہے اور بار بار سی ڈی اے سے استدعا کی گئی یہ کہ قبضہ واگزار کرایا جائے تاہم کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

متعلقہ عنوان :