مقامی طور پر تیار کردہ گاڑیوں کی فروخت میں 57فیصداضافہ

اتوار 14 فروری 2016 15:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء) گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال2015اور 16کے پہلے 7ماہ کے دوران اندرون ملک تیار ہونے والی کاروں لائٹ کمرشل گاڑیوں، ویگنوں اورجیپوں کی فروخت میں57 فیصد اضافہ دیکھا گیاپاکستان آٹوموٹیو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال میں جولائی2015ء تا جنوری2016ء کے دوران ملک میں تیارکی جانے والی گاڑیوں کی فروخت کا حجم ایک لاکھ33 ہزار437 یونٹس تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران ملک میں تیار کی جانے والی گاڑیوں کے 85 ہزار135 یونٹس فروخت کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

شعبہ کے ماہرین اور تجزیہ کاروں کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک ملک میں تیارکی جانے والی چھوٹی گاڑیوں کی فروخت کی شرح میں مزید15 فیصد اضافہ متوقع ہے اورمالی سال کے اختتام تک دو لاکھ6 ہزار777گاڑیوں کی فروخت کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :