نجی کالجوں میں سیکیورٹی کے اقدامات تاحال ناکافی

اتوار 14 فروری 2016 15:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 فروری۔2016ء) حکومت پنجاب کی ہدایات پر نجی کالجوں میں سیکیورٹی کے اقدامات تاحال ناکافی ہیں اور ابھی تک بڑے بڑے نجی کالجز کو سیکیورٹی کے انتظامات سے لیس نہیں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ حکومت پنجاب نے سیکیورٹی کے حوالے سے نجی کالجز کو اپنی سیکیورٹی بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی تھی جس پر تاحال عمل نہیں ہو سکا ہے ۔ زیادہ تر کالجز ایسے علاقوں میں قائم ہیں جہاں پر پولیس اور دیگر پولیس اداروں کو پہنچنے میں کافی وقت درکار ہے ۔ جن علاقوں میں یہ نجی کالجز قائم ہیں ان میں سرگودھا ، ملتان ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، لاہور اور دیگر شہر شامل ہیں ۔