اسلام آباد پولیس کا رو ا ں ہفتے سے روڈ سیفٹی مہم چلانے کا فیصلہ

اتوار 14 فروری 2016 15:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 فروری۔2016ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے شہر میں روا ں ہفتے سے ” روڈ سیفٹی مہم “ چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹریفک پولیس ایس ایس پی ملک مطلوب کا کہنا ہے کہ بغیر شیشوں اور نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف خصوصی مہم شروع کی جائے گی اور ون ویلنگ اور ہیلمنٹ کے بغیر کام کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ خصوصی سکواڈز قائم کئے جائیں گے اور وفاقی دارالحکومت کے ناکوں پر خصوصی چیکنگ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :