بھارت میں ویلنٹائن ڈے کے موقع پروی ایچ پی اور بجرنگ دل کا احتجاج،درجنوں کارکن گرفتار

اتوار 14 فروری 2016 16:13

بھارت میں ویلنٹائن ڈے کے موقع پروی ایچ پی اور بجرنگ دل کا احتجاج،درجنوں ..

حیدرآباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 فروری۔2016ء) بھارت میں حید رآبادسمیت مختلف شہروں میں ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ہندو انتہا پسند تنظیموں وی ایچ پی اور بجرنگ دل نے احتجاج کیا ،پولیس نے درجنوں کارکنوں کو گرفتارکرلیا ۔بھارتی میڈیاکے مطابقحید رآبادمیں ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ہندو انتہا پسند تنظیموں وی ایچ پی اور بجرنگ دل کے کارکنوں نے احتجاج کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر حیدرآباد کے کئی پارکس پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔ویلنٹائن ڈے کے موقع پر بجرنگ دل اور دوسری تنظیموں کی جانب سے نوجوان لڑکے لڑکیوں کو وارننگ دیئے جانے پرپولیس نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کررکھے تھے ۔تفریحی مقامات پر پولیس کی گشتی ٹیموں میں بھی اضافہ کیا گیا تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹا جاسکے۔واضح رہے کہ بجرنگ دل نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر پکڑے جانے والے جوڑوں کی فوری طور پر شادی کرانے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :