خرم منظور پر نظر کرم کے بعد پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی ارکان کیخلاف انکوائری شروع

اتوار 14 فروری 2016 16:46

خرم منظور پر نظر کرم کے بعد پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی ارکان کیخلاف انکوائری ..

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار14فروری- 2016ء) ورلڈٹی ٹونٹی کے لیے قومی سکواڈ میں خرم منظور کو شامل کرنے کے پیچھے کیا راز ہے وہ مہربان دوست کون ہے جس نے خرم منظور پرنظر کرم کیا ، پی سی بی نے چیف سلیکٹر ہارون رشید اور دیگر ارکان سلیکشن کمیٹی کے خلاف انکوائری شروع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کےمطابق آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے احمد شہزاد کی جگہ کسی دوسرے اوپنر کو شامل کرنے کی باری آئی تو سلیکٹرز نے قرعہ اس کھلاڑی کے نام نکالا جس نے نہ تو کبھی ٹی ٹوئنٹی کھیلا اور نہ ہی گزشتہ چار سال سے قومی ٹیم کے ساتھ کوئی میچ کھیلا، ایسے پراسرار اور حیران کن فیصلے پر پی سی بی میں بہت تشویش پائی جاتی ہے ۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے احمد شہزاد کی جگہ کامران اکمل اور شرجیل خان کے نام تجویز کیے تھے مگر سلیکشن کمیٹی نے شہریار خان کی تجویز کو قبول نہیں کیا جس کے بعد چیئرمین کی ہدایت پر قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون رشید اور سلیکشن کمیٹی کے دیگر اراکین کیخلاف انکوائری کی جائیگی کہ کس بنیاد پر خرم منظور کو سلیکٹ کیا گیا ہے ، یاد رہے کہ چند روز پہلے بورڈ نے چیف سلیکٹر ہارون رشید کے پی ایس ایل میں کمنٹری کرنے پر بھی نوٹس لیا تھا ۔