پاکستان کا امریکہ سے ایف 16 طیاروں کی خریداری کے حوالے سے بھارتی حکومت کے ردعمل پر حیرانی اور مایوسی کا اظہار

بھارت خوددفاعی سامان درآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے ، پاکستان اور امریکہ انسداد دہشت گردی کے لیے قریبی طور پر تعاون کر رہے ہیں،دفترخارجہ کا بیان

اتوار 14 فروری 2016 16:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء) پاکستان نے امریکہ سے ایف 16 طیاروں کی خریداری کے حوالے سے بھارتی حکومت کے ردعمل پر حیرانی اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت خوددفاعی سامان درآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے ، پاکستان اور امریکہ انسداد دہشت گردی کے لیے قریبی طور پر تعاون کر رہے ہیں، امریکہ یہ واضح کر چکا ہے کہ ان طیاروں کی فروخت صحیح طور پر نشانہ بنانے کی صلاحیت میں اضافے کے لیے ہیں،اتوار کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ ہمیں بھارتی حکومت کی ردعمل پر حیرانی اور مایوسی ہوئی ہے، ان کی فوج اور ہتھیاروں کے ذخائر کہیں زیادہ ہیں اور وہ دفاعی سامان کے سب سے بڑے درآمد کنندہ ہیں،ایف سولہ طیاروں کی خریداری کے حوالے سے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ انسداد دہشت گردی کے لیے قریبی طور پر تعاون کر رہے ہیں،ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکہ یہ واضح کر چکا ہے کہ ان طیاروں کی فروخت صحیح طور پر نشانہ بنانے کی صلاحیت میں اضافے کے لیے ہیں۔