کرس گیل کی انڈر19ورلڈ کپ جیتنے پر ملکی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

اتوار 14 فروری 2016 17:16

کرس گیل کی انڈر19ورلڈ کپ جیتنے پر ملکی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 فروری۔2016ء) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے نامور بلے باز کرس گیل نے انڈر19ورلڈ کپ جیتنے پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انڈر19کھلاڑی مستقبل کے سٹارز ہیں ، ہمیں ان کے کھیل کو نکھارنے کے لئے مزید مالی و تکنیکی مدد دینی ہو گی ۔

(جاری ہے)

انڈر19ورلڈ کپ جیتنے کے بعد اپنے پیغام میں دنیا کے نامور کرکٹ سٹار کرس گیل نے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انڈر19ٹیم کے کھلاڑی مستقبل کے سٹارز ہیں اور ہمیں ان کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کیلئے کام کرنا ہو گا ۔انہوں نے کہاکہ ویسٹ انڈیز کو ایسے ہی کھلاڑیوں کی ضرورت ہے ، میں پورے ملک کے عوام بالخصوص ٹیم کے کھلاڑیوں کو انڈر19 ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :