پاکستان سپر لیگ :کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے129 رنز ہدف دیدیا

اتوار 14 فروری 2016 18:05

پاکستان سپر لیگ :کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے129 رنز ..

شارجہ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار14فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ کے 16ویں میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 129رنز ہدف دیدیا ہے ۔ شارجہ میں جاری میچ میں کراچی کنگز نے بلے باز ی کی دعوت ملنے کے بعد بیٹنگ شروع کی تو ان کا آغاز اچھا نہ رہا اور جیمز ونس 2اور عماد وسیم بغیر کوئی رن سکور کیے پوویلین لوٹ گئے ۔

(جاری ہے)

شاہ زیب حسن اور بوپارہ نے تیسری وکٹ کیلئے 44رنز جوڑے جسکے بعد شاہ زیب بھی 27رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ۔

بوپارہ کو بڑی ہٹیں مارنے میں دشواری پیش آتی رہی اور وہ 45رنز بنا کر پوویلین لوٹے جبکہ مشفیق الرحیم کی اننگز 33رنز تک محدود رہی ۔شعیب ملک اور شکیب الحسن آخری کے اوورز میں بڑی ہٹیں مارنے میں ناکام رہے اور کراچی 20اوورز میں 5وکٹوں پر 128رنز تک محدود رہا ۔ شعیب ملک اور شکیب 7،7رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔اسلام آباد کی جانب سے عمران خالد نے 2جبکہ سمیع ، رسل اور اظہر محمود نے 1،1کھلاڑی آؤٹ کیا ۔

متعلقہ عنوان :