مقبوضہ کشمیر سے جیش محمد کا مکمل خاتمہ کردیا گیا ہے،بھارتی فوج کا دعویٰ،لائن آف کنٹرول پر دراندازی کے واقعات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک قطرہ کمی آئی ہے، مضبوط انٹیلی جنس نیٹ ورک کی بدولت فوج کوسرحد پار سے ہونے والی دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنانے میں مدد ملی،کنٹرول لائن پر سیکورٹی فورسز مکمل طور پر چوکس ہیں ، عسکریت پسندوں کی کاروائیاں محدود ہوگئی ہیں،بھارتی فوج کے سرینگر چنار کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل ستیش دعا ن کی میڈیا سے گفتگو
اتوار 14 فروری 2016 18:49
سرینگر/ نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14فروری۔2016ء) بھارتی فوج کے سرینگر کی چنار کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) لیفٹیننٹ جنرل ستیش دعا نیجموں وکشمیر سے جیش محمد کے مکمل خاتمے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مضبوط انٹیلی جنس نیٹ ورک کی بدولت فوج کو لائن آف کنٹرول کے پار سے ہونے والی دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنانے میں مدد ملی،کنٹرول لائن پر سیکورٹی فورسز مکمل طور پر چوکس ہیں جس کی وجہ سے عسکریت پسندوں کی کاروائیاں محدود ہوگئی ہیں۔
بھارتی میڈیاکے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں عسکریت پسندوں کے ہاتھوں مارے جانے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئیلیفٹیننٹ جنرل ستیش دعا نے کہا کہ گذشتہ سال نومبر میں جیش محمد کے سربراہ عادل پٹھان کی ہلاکت کے ساتھ ہی وادی سے اس تنظیم کا مکمل خاتمہ ہوچکا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ فوج اور سیکورٹی ایجنسیوں کو گذشتہ برس آزاد کشمیر سے جنگجووٴں کی دراندازی کی کوششوں سے متعلق مختلف ذرائع اور عام شہریوں سے قریب 600 خفیہ اطلاعات موصول ہوئیں۔
انکا کہنا تھاکہ لائن آف کنٹرول پر دراندازی کے واقعات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک قطرہ کمی آئی ہے ،کنٹرول لائن پر سیکورٹی فورسز مکمل طور پر چوکس ہیں جس کی وجہ سے عسکریت پسندوں کی کاروائیاں محدود ہوگئی ہیں۔ رواں سال دہشتگردوں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں دیکھا گیا انکی تعداد میں کمی آرہی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ میں اس سے انکار نہیں کروں گا کہ دراندازی ہورہی ہے ۔2015میں دراندازی کے 600 سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے تاہم لائن آف کنٹرول پر چوکس ہونے اور خار دار تاریں لگانے کے باعث دراندازی کے واقعات میں کمی ہوئی ہے ۔انکا کہنا تھاکہ لائن آف کنٹرول کے اس پار لانچ پیڈ میں انتظار کرنے والے عسکریت پسندوں کی تعداد بھی نیچے آگئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.