چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے بھارت میں قومی ٹیم کی مخالفت بارے حکومت کو آگاہ کر دیا

اتوار 14 فروری 2016 19:02

چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے بھارت میں قومی ٹیم کی مخالفت بارے حکومت ..

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار14فروری- 2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہریار خان نے وفاقی حکومت کو بھارت میں جاری پاکستان ٹیم مخالفت مہم کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ بھارت میں جاری پاکستان مہم پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور چیئرمین پی سی بی نے حکومت کو تمام صورت حال سے آگاہ کر دیا ہے جس میں بھارت میں پاکستانی ٹیم کی بڑھتی ہوئی مخالفت پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا ہے ۔

دوسری جانب بھارت میں سابق فوجی سربراہوں کی تنظیم ایکس سروسز مین نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے مابین 19 مارچ کو دھرم شالا میں ہونیوالے میچ کے انعقاد کی مخالفت کی ہے ۔ تنظیم کے سربراہ وجے سنگھ کا کہنا ہے کہ پٹھان کوٹ حملے میں دھرم شالا کے دو جوان مارے گئے تھے اور اگر بھارتی ٹیم نے پاکستان کے ساتھ دھرم شالا میں میچ کھیلا تو اس کی بھرپور مخالفت کی جائے گی ۔