سعودی عرب ،بھارتی باس سے شادی کرنے سے انکار ، مقامی خاتون کو نوکری سے نکال دیاگیا
اتوار 14 فروری 2016 19:20
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14فروری۔2016ء) سعودی عرب میں اپنے بھارتی باس سے شادی کرنے سے انکار کرنے پر مقامی خاتون کو نوکری سے نکال دیاگیاجس پر ہنگا مہ کھڑا ہوگیا، خاتون کاموقف تھاکہ باس پہلے ہی ایک سعودی خاتون سے شادی کرنے کے بعد طلاق بھی دے چکاہے۔اماراتی میڈیا کے مطابق بھارتی منیجر سے شادی سے انکار پر مقامی خاتون ملازم کو نوکری سے نکال دیاگیا جبکہ ہوزن بغدادی نامی اس ملازمہ کا موقف تھاکہ شادی کی پیشکش کرنے سے قبل منیجر نے کئی مرتبہ اسے بے آبروبھی کیا، منیجر کے پہلے سے شادی شدہ ہونے کی وجہ سے اس نے یہ پیشکش ٹھکرادی اور وہ سمجھتی ہے کہ وہ فقط اپنی فرم کے لیے مزید رابطے بنانے کی غرض سے شادی کاخواہاں ہے۔
عرب اخبار ’صدا‘ نے خاتون کے حوالے سے بتایاکہ بھارتی منیجر نے اپنی ہم وطن اہلیہ کو بھیجا جس نے بغدادی کو بتایاکہ وہ اس کی شادی کیلئے متفق ہے لیکن پہلے بھی ایک سعودی خاتون سے شادی اور پھر طلاق کی وجہ سے ہوزن بغدادی نے انکار کردیا، وہ فقط اپنے کمپنی کے مزید روابط کیلئے ایک سعودی شہری سے شادی کرناچاہتاہے۔(جاری ہے)
خاتون کاکہناتھاکہ اس نے منیجر کے رویئے کی شکایت لیبر حکام کو کردی ہے جنہوں نے قانونی کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ سعودی عرب کے کس علاقے یا کس کمپنی میں یہ ہوا۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.