پی ایس ایل16واں میچ‘ اسلام آباد نے کراچی کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں جانے کی راہ ہموار کر لی
فہد شبیر اتوار 14 فروری 2016 20:01
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے 16ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی ہے ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 129رنز کا ہدف18.5اوورز میں5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے مصباح الحق 38، خالد لطیف 33 اور آصف علی 31 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔ کراچی کنگز کی جانب سے سہیل خان نے 2 ، محمد عامر ، اسامہ میر اور روی بھوپارا نے 1،1 وکٹ حاصل کی،اسلام آباد کے عمران خالد کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔
تفصیلا ت کے مطابق اتوار کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے 16 واں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے ۔(جاری ہے)
کراچی کنگز کی جانب سے روی بھوپارا 45 ،مشفیق رحیم 33 اور شاہزیب حسن 27 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عمران خالد نے 2 ، محمد سمیع ، آندرے رسل اور اظہر محمود نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 129رنز کا ہدف18.5اوورز میں5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے مصباح الحق 38، خالد لطیف 33 اور اسلام علی 31 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔ کراچی کنگز کی جانب سے سہیل خان نے دو ، محمد عامر ، اسامہ میر اور روی بھوپارا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.