6سال تک بغیر نوٹس نوکری سے غیر حاضری۔ انجام یہی ہونا تھا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 14 فروری 2016 20:26

6سال تک بغیر نوٹس نوکری سے غیر حاضری۔ انجام یہی ہونا تھا

سپین کے شہر کادیز میں ایک سرکاری ملازم کو 6 سال تک نوکری سے غیر حاضر رہنے پر 27000یوروز(21000پاؤنڈیا 30000ڈالر) جرمانہ کیا گیا ہے۔
69سالہ جواکوئن گارسیا کوطویل سروس کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا جانا تھا تاہم ایوارڈ کی تحقیقات میں پتہ چلا کہ گارسیا 6سالوں سے ملازمت پر ہی نہیں آ رہا۔گارسیا کے ذمےاپنی ریٹائرمنٹ کے بعد سے ایک واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ کی نگرانی تھی۔


گارسیا نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے ، اس کا کہناہے کہ وہ میڈیا کی وجہ سے چھپ گیا تھا۔گارسیا کا کہنا ہے کہ وہ اپنے سیاسی پس منظر کی وجہ سے سیاسی انتقام کا نشانہ بن رہا تھا، اس لیے اس نے اپنا تبادلہ ایسی جگہ کرا لیا جہاں زیادہ کام کرنا نہیں پڑتا تھا۔
گارسیا اس وقت 37000یوروز سالانہ تنخواہ پر کام کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایک عدالت نے اسے مجرم پاتے ہوئے اسے ایک سال کی تنخواہ کے برابر جرمانہ کیا ہے۔

عدالت قانون کے تحت اس سے زیادہ جرمانہ نہیں کر سکتی تھی۔
سپین کے ایک اخبار نے اسے بھوت سرکاری ملازم کا خطاب دیا ہے۔ پانی فراہم کرنے والی کمپنی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اس کا دفتر میرے سامنے ہی ہے مگر میں نے اسے سالوں سے نہیں دیکھا، میں سمجھا وہ مقامی حکام کے ساتھ نگرانی کا کام کر رہا ہے جبکہ مقامی افراداسے پانی کی کمپنی میں موجود سمجھتے رہے۔