جنوبی افریقہ نے فیصلہ کن ون ڈے میں انگلینڈ کو5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 3-2سے جیت لی

اتوار 14 فروری 2016 20:51

جنوبی افریقہ نے فیصلہ کن ون ڈے میں انگلینڈ کو5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ..

کیپ ٹاؤن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14فروری۔2016ء) جنوبی افریقہ نے پانچویں اور فیصلہ کن ون ڈے میں انگلینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز تین دو سے جیت لی ۔ جنوبی افریقہ نے 237 رنز کا ہدف 44 اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے اے بی ڈویلیئر 101 رنز اور ڈیوڈ وائس 41 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جب کہ ہاشم آملہ 59 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

انگلینڈ کی جانب سے ریسلی ٹوپلی نے 3 عادل رشید اور معین علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئر کو میچ میں 101 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے پانچویں اور فیصلہ کن ونڈے میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے انگلینڈ کو کھیلنے کی دعوت دی ۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45 اووز میں 236 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ ایلکس ہیلز 112، بن سٹوک29، جوئے روٹس 27 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے جب کہ انگلینڈ کے چھ بلے باز ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکے ۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے پاکستانی نژاد عمران طاہر، ربدہ اور ڈیوڈ وائس نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ جواب میں جنوبی افریقہ نے 237 رنز کا ہدف 44 اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے اے بی ڈویلیئر 101 رنز اور ڈیوڈ وائس 41 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جب کہ ہاشم آملہ 59 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ انگلینڈ کی جانب سے ریسلی ٹوپلی نے 3 عادل رشید اور معین علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئر کو میچ میں 101 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :