پاکستان سپر لیگ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے130 رنز کا ہدف دیدیا
ذیشان مہتاب اتوار 14 فروری 2016 22:25
شارجہ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار14فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ کے 17ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 130رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔
(جاری ہے)
شارجہ میں جاری میچ میں احمد شہزاد اور اسد شفیق نے ٹیم کو 40رنز کا آغاز کیا ،احمد 21رنز بنا کر بولڈ ہوئے جبکہ اسد شفیق بھی 16بنا کر رن آؤٹ ہوئے جس کے بعد کوئٹہ کے بلے باز مکمل طور پر ناکام ہوگئے اور سنگاکارا 0،اکبر 1،نواز 5، سرفراز 10،نبی 2،عمر گل اور چگمبھرا بھی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے ۔
ایک موقع پر کوئٹہ کے 9کھلاڑی 66رنز پر پوویلین لوٹ گئے تھے تاہم گرانٹ ایلیٹ نے ذوالفقار بابر کیساتھ ملکر آخری وکٹ کے لیے ورلڈ ریکارڈ 63رنز جوڑے جس کے بعد ایلیٹ 40رنز سکور کرکے پوویلین لوٹے۔ بابر 20رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔ پشاور کی جانب سے آفریدی نے 5جبکہ وہاب ریاض نے 2 اور جنید خان اور اصغر نے ایک ، ایک کھلاڑی آؤٹ کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.