پاکستان سپر لیگ، پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8وکٹوں سے شکست دیدی
ذیشان مہتاب پیر 15 فروری 2016 00:02
شارجہ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار14فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ کے 17ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8وکٹوں سے شکست دے دی ہے ۔ شارجہ میں جاری میچ میں احمد شہزاد اور اسد شفیق نے ٹیم کو 40رنز کا آغاز کیا ،احمد 21رنز بنا کر بولڈ ہوئے جبکہ اسد شفیق بھی 16بنا کر رن آؤٹ ہوئے جس کے بعد کوئٹہ کے بلے باز مکمل طور پر ناکام ہوگئے اور سنگاکارا 0،اکبر 1،نواز 5، سرفراز 10،نبی 2،عمر گل اور چگمبھرا بھی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے ۔
ایک موقع پر کوئٹہ کے 9کھلاڑی 66رنز پر پوویلین لوٹ گئے تھے تاہم گرانٹ ایلیٹ نے ذوالفقار بابر کیساتھ ملکر آخری وکٹ کے لیے ورلڈ ریکارڈ 63رنز جوڑے جس کے بعد ایلیٹ 40رنز سکور کرکے پوویلین لوٹے۔ بابر 20رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔ پشاور کی جانب سے آفریدی نے 5جبکہ وہاب ریاض نے 2 اور جنید خان اور اصغر نے ایک ، ایک کھلاڑی آؤٹ کیا ۔(جاری ہے)
130رنز کے تعاقب میں پشاور کے اوپنرز محمد حفیظ اور ڈیوڈ ملان نے ٹیم کو 60رنز کا آغاز فراہم کیا ۔
حفیظ 36رنز بنا کر پوویلین لوٹے جس کے بعد ملان نے کامران اکمل کیساتھ ملکر دوسری وکٹ کیلئے 54رنز جوڑے ۔ کامران اکمل 17رنز بنا کر پوویلین لوٹے ۔ ڈیوڈ مالان نے میچ کے 19ویں اوور میں نواز کو 2چوکے جڑ کر پشاور کو 8وکٹوں سے جیت دلا دی ۔مالان 60اور بریڈ ہوج 3رنز پر ناٹ آؤ ٹ رہے ۔ کوئٹہ کی جانب سے نواز اور بابر نے 1،1وکٹ حاصل کی ۔ شاہد آفریدی کو تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.