چارسدہ ،دہشت گردوں کے حملے کے بعد بند ہونیوالی باچا خان یونیورسٹی 26 روز بعد کھل گئی
پیر 15 فروری 2016 11:14
چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 فروری۔2016ء ) چارسدہ میں گزشتہ ماہ دہشت گردوں کے حملے کے بعد بند ہونے والی باچا خان یونیورسٹی 26 روز بعد کھل گئی۔ چارسدہ کی باچا خان یونی ورسٹی میں تدریسی عمل 26 روز بعد بحال ہو گیا ۔ باچا خان یونی ورسٹی میں آنے والے طالب علموں اور عملے کے لئے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے اور کسی بھی غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع تھا جب کہ یونی ورسٹی کی بیرونی دیواروں پر خاردار تاریں لگائی گئی ہیں۔
جامعہ آنے والے طلبہ اور طالبات کے حو صلے بلند تھے۔ باچا خان یونیورسٹی کے وائس چانسلرنے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں،تاہم سیکیورٹی سے متعلق سب باتیں شیئر نہیں کی جاسکتیں۔(جاری ہے)
وائس چانسلر نے کہا کہ طلبا ء و طالبات کا نفسیاتی چیک اپ بھی کیا جائے گا جس کے لیے کیمپ لگا دیے گئے ہیں۔یونیورسٹی آنے والے طلبہ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
ادھرجامعہ پہنچے والے طلبہ کا عزم و حوصلہ بلند ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ ہر صورت میں اپنی تعلیم کو جاری رکھیں گے اور کسی خوف اور دہشت گردی کو خاطر میں نہیں لائیں گے۔ ترجمان باچا خان یونی ورسٹی سعیداللہ خلیل کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد یونیورسٹی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا، یونی ورسٹی کی چار دیواری کو 14 فٹ بلند کر دیا ہے اورچاردیواری پرخاردارتاریں لگانے کا کام بھی مکمل ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ باچاخان یونیورسٹی میں 17 واچ ٹاورز تعمیر کئے گئے ہیں اور 20 ریٹائرڈ فوجیوں کی بھرتی کاعمل جلد مکمل کرلیاجائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 20 جنوری کو باچا خان یونی ورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے میں طالب علموں سمیت 21 افراد شہید ہو گئے تھے جب کہ پاک فوج کے کمانڈوز کی جوابی کارروائی میں تمام حملہ آور ہلاک ہو گئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.