پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک اور ڈبل شاہ نمودار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 15 فروری 2016 11:25

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں  ایک اور ڈبل شاہ نمودار

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 فروری 2016ء) : پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک اور ڈبل شاہ نمودار ہو گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ہاشم عرف ڈبل شاہ پیسے ڈبل کرنے کا جھانسہ دے کر لوگوں سے ایک ارب سے زائد رقم لوٹ کر غائب ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ ہاشم بٹ عرف ڈبل شاہ نے 50 کے قریب شہریوں سے پیسے بٹورے۔ ملزم خود کو اسٹیٹ لائف کا اعلیٰ افسر ظاہر کرکے لوگوں کو بے وقوف بناتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہاشم کے خلاف گوالمنڈے سمیت مختلف تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :