غیر مسلم بغیر کسی مسلمان سے ملے ، صرف اذان سن کر اسلام کی طرف راغب اور مسلمان ہوگیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 15 فروری 2016 11:31

غیر مسلم  بغیر کسی مسلمان سے ملے ، صرف اذان سن کر اسلام کی طرف راغب اور ..

سکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے غیر مسلم ایلن رونی نے ترکی میں چھٹیوں کے دوران سیاحت کرتے ہوئے پہلی بار اذان کی آواز سنی۔ اذان نے اسے اس قدر متاثر کیا کہ اس نے اسلام کے مطالعے کا فیصلہ کیا اور بغیر کسی مسلمان سے ملاقات کے مسلمان ہوگیا۔
برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ کے مطابق رونی چھٹیاں گزارنے ترکی گیا ہوا کہ وہاں کی مقامی مسجد میں اذان کی آواز نے اسے متاثر کیا۔

واپسی پر اس نے اپنے شہر، اینورنس، کے ایک کتب خانے سے انگریزی قرآن لیا اور اس کا مطالعہ شروع کر دیا۔ رونی کے مطابق قرآن نے اس کی آنکھیں کھول دیں۔ اس نے تین بار قرآن کو پڑھا اور ہر بار پہلے سے زیادہ سمجھ آئی۔ رونی کا کہنا ہے کہ قرآن حیرت انگیز کتاب ہے، جو آپ کو آپ کے بارے میں بتاتی ہے۔
رونی کا کہنا ہے کہ اپنی تحقیق کے دوران اس کا زیادہ وقت انٹر نیٹ پر ایسے لوگوں کو پڑھتے گزرا ، جو اس تجربے سے گزر چکے تھے۔

(جاری ہے)

رونی نے بتایا کہ آن لائن ذرائع سے اس نے عربی میں نماز سیکھی اور قرآن پڑھا۔18 ماہ کے بعد وہ خود کو مسلمان سمجھے لگا۔ وہ 5وقت نماز پڑھتا، رمضان کے روزے رکھتا اور صرف وہی خوراک کھاتا جو اسلام میں حلال ہے۔پھر رونی کو اپنے شہر میں ایک مسجد کا پتا چلا تو وہ مسجد میں چلا گیا۔ وہاں موجود مسلمان اس کا تعارف اور کہانی سن کر حیران رہ گئےاس مسجد کی انتظامیہ نے اسے خوش آمدید کہا اور اس کی اسلامی معلومات میں اضافہ کرنے لگے۔رونی کا کہنا ہے کہ اسے مزید بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے اور وہ مسلمان ہوکر بہت خوش ہے۔