عامر خان کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات
وزیراعظم نریندرمودی کے ڈنر میں اداکارہ کنگنا رناوت بھی مدعو تھیں‘میڈیا کو داخلے کی اجازت نہیں تھی
پیر 15 فروری 2016 11:34
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 فروری۔2016ء) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ جو گزشتہ دنوں بھارت میں عدم برداشت پر بیان دینے سے متنازع گردانے جا رہے تھے انھوں نے گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے دیے گئے ڈنر میں ان سے ملاقات کی ہے اس تقریب میں اداکارہ کنگنا رناوت بھی اس ڈنر میں مدعو تھیں۔
(جاری ہے)
گزشتہ روز ممبئی کے بندرا کورلا کمپلیکس میں میگا ایونٹ میک ان انڈیا تقریب میں شرکت کے بعد بھارتی وزیراعظم کے اس ڈنر میں بھارت کی حکومتی سطح پر اعلیٰ شخصیات کے اس ڈنر کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں میڈیا کو بھی داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی۔
یاد رہے بھارت میں عدم برداشت سے متعلق عامر خان نے کہا تھا کہ بھارت اب رہنے کے قابل نہیں رہا اور وہ مستقل سکونت کے لیے اہلیہ کرن راوٴ کے ساتھ بیرون ملک چلے جائیں گے اس بیان پر بھارت میں خاصا ہنگامہ کھڑا ہوگیا تھا۔ اسی طرح 28 سالہ کنگنا رناوت نے بھی بھارت میں عدم برداشت کے بڑھتے رحجان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اظہار رائے کی آزادی کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ کسی کی توہین کی جائے، اداکاروں کو زیادہ محتاط ہونا پڑتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
-
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
-
خواتین کی طرح مرد اداکاروں پر بھی اچھا نظر آنے کا دبائو ہوتا ہے، راجکمار رائو
-
نوازالدین صدیقی بیٹی کو اداکار بنانے کے خواہشمند
-
نامور صداکار، اداکار اور شاعر طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
نازش جہانگیر نے بابراعظم کو ’’سب کا بھائی‘‘ کہہ دیا
-
’’مودی کو ووٹ نہ دو‘‘ عامر خان اور رنویر سنگھ بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا نشانہ بن گئے
-
آرنلڈ اور سلویسٹر اسٹالون ایک دوسرے کو خطرہ سمجھتے تھے
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.