’خدا کے لیے جانے کی باتیں جانے دو‘ عوام نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اپیل کر دی
سمیرا فقیرحسین پیر 15 فروری 2016 11:39
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 فروری 2016ء) : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو پاکستانی عوام میں خاصی مقبولیت حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ انہیں ہر دلعزیز شخصیت بھی مانا جاتا ہے۔
(جاری ہے)
پاکستانی عوام کی دلی خواہش تھی کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو مدت ملازمت میں توسیع لینی چاہئیے جس سے متعلق بے تحاشا قیاس آرائیاں بھی ہوتی رہیں تاہم مدت ملازمت میں توسیع نہ لانے کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے فیصلے کے بعد بھی عوام نے ہمت نہیں ہاری اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اُمید لگا رکھی ہےکہ وہ اپنی مدت ملازمت میں توسیع لے لیں۔
اسی ضمن میں سڑک کنارے لگے ہورڈنگز اور بل بورڈز پر آرمی چیف کی تصاویر کے ساتھ ساتھ عوام نے ان سے اپیل بھی کی ہے کہ ” خدا کے لیے ! جانے کی باتیں جانے دو..“ ۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی اس قسم کی تصاویر خاصی گردش میں ہیں ۔ واضح رہے کہ آرمی چیف کے اقتدار میں آنے کے بعد ہی سے ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں ایک نمایاں کمی آئی جس نے عوام کو آرمی چیف کا دیوانہ بنا دیا ہے تاہم آرمی چیف اس حوالے سے واضح اعلان کرچکے ہیں کہ وہ اپنی مدت ملازت میں توسیع نہیں لیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.