سپر ہیرو فلم ”ڈیڈپول“ باکس آفس پر چھا گئی، ویک اینڈ پر ریکارڈ بزنس

اداکار ریان رینالڈز نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیا ہے‘ فلم 12 فروری کو نمائش کے لئے پیش کی گئی تھی

پیر 15 فروری 2016 11:40

سپر ہیرو فلم ”ڈیڈپول“ باکس آفس پر چھا گئی، ویک اینڈ پر ریکارڈ بزنس

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 فروری۔2016ء) سپر ہیرو فلم ڈیڈپول شمالی امریکا میں باکس آفس پر چھا گئی۔ ویک اینڈ پر توقع سے زیادہ بزنس کر ڈالا۔

(جاری ہے)

فلمی تجزیہ کاروں نے 12 فروری کو نمائش کے لئے پیش کی گئی ڈیڈپول کے بارے میں چھ کروڑ ستر لاکھ ڈالر کے لگ بھگ بزنس کی پیش گوئی کی تھی۔ فلم ڈیڈپول نے تین دن میں ساڑھے تیرہ کروڑ ڈالر کما کر سب کے اندازوں کو غلط ثابت کر دیا۔ اداکار ریان رینالڈز نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :