اچھا فلمی پروجیکٹ ملا تو ضرور کروں گی، مدیحہ شاہ

نئے لوگوں کو کریڈٹ دینا چاہیے جنہوں نے انڈسٹری کی ڈوبتی ہوئی ناوٴ کو بچایا

پیر 15 فروری 2016 11:45

اچھا فلمی پروجیکٹ ملا تو ضرور کروں گی، مدیحہ شاہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 فروری۔2016ء) اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ نئے فلم میکر ہر مزاج کی فلم بنا رہے ہیں، ماضی میں اگر کوئی فلم ہٹ ہوجاتی تو سبھی اسی طرح کی فلمیں بنانے لگ جاتے تھے۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپنی فلموں کی کامیابی پر بے خوشی ہے۔

(جاری ہے)

فلم انڈسٹری پر آنے والابحران وقتی تھا مگر اس کا دورانیہ طویل ہوگیا۔ حکومتی سطح پر بھی کسی حد تک کوششیں کی گئیں مگر ہمارے آپس کے اختلافات کے باعث ممکن نہ ہوسکا۔نئے لوگوں کو کریڈٹ دینا چاہیے کہ جنہوں نے ڈوبتی ہوئی ناوٴ کو بچانے کے لیے میدان میں آئے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اچھے فلمی پروجیکٹ کی آفر ہوئی تو ضرور کام کروں گی اور مناسب وقت پر فلم بھی بناوٴں گی۔