امریکن فلم” کرمنل“ 15اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

پیر 15 فروری 2016 11:45

امریکن فلم” کرمنل“ 15اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 فروری۔2016ء)ایکشن فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ تھرلر سے بھرپور برٹش امریکن فلم” کرمنل“ کا پہلا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایریل رومین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے مردہ سی آئی اے ایجنٹ کے گرد گھومتی ہے جس کی یادداشت اور مہارت ایک خطرناک مجرم کو قابو کرنے کیلئے استعمال کی جاتی ہیں۔فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں ریان رینلڈز ،گیل گیڈٹ،گیری اولڈمین،کیون کوسنر اور اسکاٹ ایکنز سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 15اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔