شبانہ اعظمی کی فلم ”نیرجا“ 19 فروری کو ریلیز ہو گی

شبانہ اعظمی نے 100 سے زیادہ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں

پیر 15 فروری 2016 11:45

شبانہ اعظمی کی فلم ”نیرجا“ 19 فروری کو ریلیز ہو گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 فروری۔2016ء) بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی کا کہنا ہے کہ پہلے اداکاراوٴں کا کریئر صرف 30 سال کی عمر تک ہی محدود ہوا کرتا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہے۔1974 میں اپنے کریئر کا آغاز کرنے والی شبانہ اعظمی نے تقریباً سو سے زیادہ فلموں میں مختلف طرح کے کردار نبھائے ہیں۔ شبانہ اعظمی اپنی آنے والی فلم ’نیرجا‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

رام مادھوانی کی ہدایت میں تیار ہونے والی یہ فلم 19 فروری کو ریلیز ہو گی۔غیر ملکی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے شبانہ نے کہاکہ آج کل کا ماحول اداکاراوٴں کے لیے بہت سازگار ہے، سب سے اچھی بات تو یہ ہے کہ آج کل آرٹسٹ ایک وقت میں ایک ہی فلم پر توجہ دیتے ہیں۔وہ مزید کہتی ہیں کہ جب ہم فلمیں کیا کرتے تھے تو ہم سے کہا جاتا تھا کہ ایک سال میں کم از کم 12 فلمیں تو کرنی ہی چاہیے۔

(جاری ہے)

فلموں کے بدلتے طور انھوں نے کہا: ’پہلے تو فلموں میں پری پروڈکشن نام کی کوئی چیز نہیں ہوا کرتی تھی، ایک فلم کو پوری کرنے میں کئی سال لگ جاتے تھے۔اس سلسلے میں وہ ششی کپور کے ساتھ 1989 میں آنے والی اپنی فلم ’اونچ نیچ بیچ‘ کو یاد کرتی ہیں۔انھوں نے بتایا کہ اس فلم کو بننے میں 14 سال لگ گئے اور 14 سال تک میں نے اپنی شکل و شباہت کو اسی طرح برقرار رکھا تھا۔

متعلقہ عنوان :