اورنگی ٹاؤن پیرآباد کالونی میں 3سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

پیر 15 فروری 2016 11:50

اورنگی ٹاؤن پیرآباد کالونی میں 3سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 15 فروری۔2015ء)اورنگی ٹاؤن کی پیرآباد کالونی میں پولیس نے کارروائی کرکے 3سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پیر آباد کی محمد پور کالونی میں پولیس نے کارروائی کرکے 3 سالہ بچی سے زیادتی کرنیوالے ملزم بابا فضل حلیم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے3 ماہ قبل بچی کے ساتھ زیادتی کی تھی جبکہ میڈیکل رپورٹ سے واقعہ ثابت ہوگیا ہے۔