نجم سیٹھی کی نوازشریف اورعمران خان کو پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھنے کی دعوت

پیر 15 فروری 2016 12:08

نجم سیٹھی کی نوازشریف اورعمران خان کو پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھنے ..

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار15فروری- 2016ء) نجم سیٹھی نے نوازشریف اور عمران خان کو ٹورنامنٹ کا فائنل دیکھنے کی دعوت دی ہے ۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ اور پاکستان سوپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف اور 1992ء کی ورلڈ کپ وننگ ٹیم کے کپتان عمران خان سیاست ایک طرف رکھیں اور ساتھ مل کر کرکٹ دیکھیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ دونوں رہنماؤں کو 23 فروری ٹورنامنٹ کافائنل دیکھنے کی دعوت دیتے ہیں ۔ نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کے شائقین سے درخواست کی کہ وہ دونوں رہنماؤں پر اکٹھے فائنل دیکھنے کے لیے سوشل میڈیا کے ذریعے زور دیں ۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الرحمان نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے کی باضابطہ کوئی دعوت نہیں دی گئی ہے تاہم اگر دعوت مل بھی جاتی ہے تو وہ ذاتی مصروفیات کے باعث فائنل میچ دیکھنے نہیں جاسکیں گے ۔

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :