اسلام آباد یونائیٹڈ کے آصف علی کا ڈوپ ٹیسٹ سیمپل لے لیا گیا

پیر 15 فروری 2016 12:20

اسلام آباد یونائیٹڈ کے آصف علی کا ڈوپ ٹیسٹ سیمپل لے لیا گیا

شارجہ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار15فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فتح گر اننگز کھیلنے والے آصف علی کا ڈوپ ٹیسٹ کیلیے سیمپل حاصل کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کراچی کنگز کے بولر کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے 6چھکوں سے ہدف کا حصول ممکن بنایا تھا ، یاد رہے کہ انگلینڈ کیخلاف یوای ای میں کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کے دوران ڈوپنگ ٹیسٹ کی وجہ سے لیگ سپنر یاسر شاہ پر 3ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی ۔