نسیم وکی کی تماثیل میں ناقص مینجمنٹ،دوگروہ اسلحہ تانے آمنے سامنے

ماہ نور ،صوبیہ خان اور ہنی شہزادی کی انٹری جھگڑے کی وجہبنی،نسیم وکی ماہ نور کی بجائے ہنی شہزادی اور صوبیہ خان کی انٹری کروانا چاہتا تھا ماہ نورجھگڑے کی وجہ سے ڈرامہ ادھوراچھوڑ کر گھر روانہ ہوگئی

پیر 15 فروری 2016 12:23

نسیم وکی کی تماثیل میں ناقص مینجمنٹ،دوگروہ اسلحہ تانے آمنے سامنے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 فروری۔2016ء) نسیم وکی کی تماثیل تھیٹر میں ناقص ڈائریکشن و مینجمنٹ،دوگروہ اسلحہ تانے آمنے سامنے،ماہ نور ڈرامہ ادھور چھوڑ کر چلی گئیں،نسیم وکی ہر لڑکی کو بیڈ روم کی زینت بنانا چاہتا ہے اس کے ساتھ آئندہ کام نہیں کرونگی۔تفصیلات کے مطابق اداکار وہدائتکار نسیم وکی نے گذشتہ رات تماثیل میں جاری اسٹیج ڈرامہ ”جوانی لے ڈوبی“کے دوران ماہ نور کی انٹری رکوا کر صوبیہ خان اور ہنی شہزادی کی انٹری کروادی۔

جس سے ماہ نور بیک سٹیج جاکر نسیم وکی سے لڑنے لگی۔لڑائی کی آواز سن کر ماہ نور،ہنی شہزادی اور صوبیہ خان کے پرستار بھی آپس میں جھگڑ پڑے اور انہوں نے بکنگ کاؤنٹر پر جاکر اسلحہ تان لیا اور ٹکٹ کی رقم واپس مانگ لی جھگڑا بڑھنے پر موقع پر موجود قیصر ثناء اللہ نے ماہ نور کو گھر روانہ کردیا۔

(جاری ہے)

اور ٹکٹ کے پیسے واپس دلوائے جس پر وہ مسلح افراداسلحہ لہراتے ہوئے چلے گئے۔

ایک ملاقات کے دوران ماہ نور نے بتایاکہ نسیم وکی وہ ہدائتکار ہے جو ہرلڑکی کو اپنے بیڈ روم کی زینت بنانا چاہتا ہے اور میں ایسا کرنہیں سکتی جو لڑکی اس کی خواہش پوری کرتی ہے اس کی انٹریاں بڑھا دی جاتی ہے جبکہ میں نے اس کی یہ مذموم خواہش پوری نہیں کی تو اس نے میری انٹری کم کردی ہے۔ماہ نور نے کہاکہ گذشتہ رات جو ڈرامے کی بکنگ ہوئی تھی اس میں 80 فیصدبکنگ میرے ان پرستاروں کی تھی جو میری پرفارمنس دیکھنے آئے تھے مگر نسیم وکی نے میری انٹری رکواکر ہنی شہزادی اور صوبیہ خان کی انٹری کروادی جس پر میرے پرستاروں نے احتجاج کیا تو ان دو اداکاراؤں نے اپنے بٹھائے ہوئے آدمیوں کو میرے پرستاروں سے لڑوادیا جس پر دونوں طرف سے اسلحہ نکال لیا گیااگرقیصر ثناء اللہ آکر بیچ بچاؤ نہ کرواتے تو وہاں گولی بھی چل سکتی تھی۔

ماہ نور نے مذید کہاکہ اسٹیج سے نسیم وکی جیسے نام نہاد ڈائریکٹرز کا صفایا کیا جائے تاکہ اسٹیج کا ماحول ٹھیک ہو سکے اور ہر اداکار کو اپنی پرفارمنس دکھانے کا موقع مل سکے۔میں آئندہ نسیم وکی کی ڈائریکشن میں کسی بھی ڈرامے میں کام نہیں کرونگی۔

متعلقہ عنوان :