Live Updates

نجم سیٹھی کی نوازشریف اور عمران خان کو پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کی دعوت

دونوں رہنما سیاست ایک طرف رکھیں اور ساتھ مل کر کرکٹ دیکھیں، چیئرمین سپر لیگ کا سوشل میڈیا پر بیان

پیر 15 فروری 2016 12:44

نجم سیٹھی کی نوازشریف اور عمران خان کو پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 فروری۔2016ء) سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے وزیر اعظم نوازشریف اورچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو پاکستان سپر لیگ ٹورنامنٹ کا فائنل دیکھنے کی دعوت دی ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ اور پاکستان سوپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف اور 1992 ء کی ورلڈ کپ وننگ ٹیم کے کپتان عمران خان سیاست ایک طرف رکھیں اور ساتھ مل کر کرکٹ دیکھیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ وہ دونوں رہنماؤں کو 23 فروری ٹورنامنٹ کافائنل دیکھنے کی دعوت دیتے ہیں۔ نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کے شائقین سے درخواست کی کہ وہ دونوں رہنماؤں پر اکٹھے فائنل دیکھنے کے لیے سوشل میڈیا کے ذریعے زور دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کو پی سی بی کے پیٹرن ان چیف ہونے اور عمران خان کو ورلڈ کپ جیتنے والی قومی فاتح ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے دعوت دی گئی ہے اس لئے شائقین سیاست کو ایک طرف رکھتے ہوئے صرف کرکٹ کو دیکھیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات