پاکستان میں لوہے اور سٹیل کی سالانہ طلب 8.4 ملین ٹن ، 4 ملین ٹن درآمد کیا جاتا ہے ،اقتصادی ماہرین
پیر 15 فروری 2016 13:07
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 فروری۔2016ء) پاکستان میں لوہے اور سٹیل کی سالانہ طلب کا تخمینہ 8.4 ملین ٹن ہے جبکہ مقامی سطح پر سالانہ 3 تا 4 ملین ٹن کی پیداوار حاصل ہو رہی ہے طلب اور رسد میں موجود فرق کو پورا کرنے کیلئے سالانہ 4 ملین ٹن لوہا اور سٹیل درآمد کیا جاتا ہے ۔اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہدار ی منصوبے (سی پیک)کے تحت مسقبل میں موٹرویز،ہائی ویز،واٹر اینڈ انرجی، بنیادی ڈھانچے ،ٹرانسپورٹ اور ریلوے کے بڑے منصوبوں سمیت مختلف منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں جس سے آئندہ سال تک ملک میں لوہے اور سٹیل کی سالانہ طلب 10 ملین ٹن تک بڑھنے کی توقع ہے جبکہ 2020ء تک مقامی طلب 20 ملین ٹن سالانہ تک پہنچ جائے گی ۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا میں لوہے اور سٹیل کی مارکیٹ کا سالانہ حجم ایک ہزار 665 ملین ٹن ہے جس میں پاکستان کا حصہ صرف 0.2 ملین ٹن ہے جو انتہائی کم ہے جبکہ ایران میں سٹیل کی پیداوار 16.3 ملین ٹن ،ملائیشیا میں 5 ملین ٹن اور انڈونیشیا میں 2.8 ملین ٹن ہے ۔(جاری ہے)
ماہرین نے کہا ہے کہ مستقبل میں سٹیل اور لوہے کی ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے شعبہ پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے تاکہ مقامی طلب کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ درآمدات کی شرح میں کمی کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ کی بچت کی جاسکے
مزید تجارتی خبریں
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.