پاک سوزوکی موٹر کمپنی کی تیار کردہ گاڑیوں کا ملکی مارکیٹ میں حصہ 58 فیصد تک بڑھ گیا
پیر 15 فروری 2016 13:07
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 فروری۔2016ء) سال 2015 ء کے پہلے 9 ماہ کے دوران پاک سوزوکی موٹر کمپنی کی تیار کردہ کاروں اور چھوٹی کمرشل گاڑیوں کا ملک کی مجموعی مارکیٹ میں حصہ 58 فیصد تک بڑھ گیا۔
(جاری ہے)
کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق سال 2015 ء میں جنوری تا ستمبر کے دوران کمپنی کا قبل از ٹیکس نفع 6 ارب33 کروڑ روپے تک بڑھ گیا جو اس سے گزشتہ برس 2 ارب 18 کروڑ روپے تھا ۔
اسی طرح کمپنی کا بعد از ٹیکس نفع بھی 4 ارب 24 کروڑ روپے تک پہنچ گیا جو سال 2014 ء کے اسی عرصہ کے دوران ایک ارب 60 کروڑ روپے ریکارڈ کیا گیا تھا ۔رپورٹ کے مطابق کمپنی کی مجموعی فروخت کی شرح میں 64 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اس کی فروخت کا حجم سال 2014 ء کی 59 ہزار 295 یونٹس سے بڑھ کر 97 ہزار 128 یونٹس تک پہنچ گیا ۔مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.