پاکستان سپر لیگ میں منگل کو لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے ہوں گی

پیر 15 فروری 2016 13:09

پاکستان سپر لیگ میں منگل کو لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے ..

شارجہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں (کل) منگل کو واحد میچ میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ یو اے ای میں جاری ہیں جس میں دنیا کرکٹ کے نامور کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ میگا ایونٹ میں (کل) منگل کو ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں نبرد آزما ہوں گی۔ٹورنامنٹ کا فائنل 23فروری کو دبئی میں رات نو بجے کھیلا جائے گا۔