بھارتی سرزمین پر کامیابی کا جھنڈا گاڑھنے والی قومی ہاکی ٹیم واپس وطن لوٹ آئی

پیر 15 فروری 2016 13:13

بھارتی سرزمین پر کامیابی کا جھنڈا گاڑھنے والی قومی ہاکی ٹیم  واپس وطن ..

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار15فروری- 2016ء) سیف گیمزمیں بھارت کو شکست دے کرسونے کا تمغہ حاصل کرنے والی قومی ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق قومی ہاکی ٹیم لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی تو اس کا شاندار استقبال کیا گیا ، ہاکی فیڈریشن اور مداحوں کی بڑی تعداد نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستے پیش کئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہاکی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ فائنل میچ میں بھارت کے خلاف گول کرنے پر بہت خوشی ہوئی، کم کھلاڑیوں کے باوجود ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا جب کہ بھارت 18 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل رہا تھا ۔ واضح رہے کہ بھارت کے شہر گوہاٹی میں سیمز گیمز کے دوران قومی ہاکی ٹیم نے فائنل میچ میں بھارت کو 0-1 سے شکست دے کر تیسری مرتبہ سونے کا تمغہ حاصل کیا ۔