پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی ،خالد لطیف کی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شمولیت کا امکان

پیر 15 فروری 2016 13:14

پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی ،خالد لطیف کی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 فروری۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے اسکواڈ میں تبدیلی پر غور شروع کر دیا ، خالد لطیف کو اسکواڈ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے مڈل آرڈر بیٹسمین خالد لطیف کی عمدہ پرفارمنس پر سلیکشن کمیٹی نے میگا ایونٹ میں بطور مڈل آرڈر بیٹسمین ان کی شمولیت پر غور شروع کر دیا ہے اور اس ضمن میں ٹی20کپتان شاہد آفریدی سے مشاورت شروع کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اگر قومی اسکواڈ میں تبدیلی کی جائے گی تو آئی سی سی کو 8مارچ سے قبل آگاہ کیا جانا ضروری ہے جبکہ ایشیاء کپ کے اسکواڈ میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :