بھارت میں 23 سالہ خاتون سے ہسپتال کے آئی سی یو میں جنسی زیادتی کا واقعہ سامنے آگیا

پیر 15 فروری 2016 13:18

بھارت میں 23 سالہ خاتون سے ہسپتال کے آئی سی یو میں جنسی زیادتی کا واقعہ ..

چندھی گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 فروری۔2016ء ) بھارت میں ہسپتال کے آئی سی یو میں خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ سامنے آگیا،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد پولیس نے ملزم کی گرفتار ی کیلئے چھاپے مارنے شروع کردےئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہریانہ کے شہر بہادر گڑھ میں ایک 23 سالہ خاتون کی سپتال کے آئی سی یو میں عصمت دری کردی گئی۔

بھارتی اخبار’دی ہندو‘ کے مطابق خاتون کو اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جب اس نے چند گھنٹے قبل سیجیرین کے ذریعے ایک بچے کو جنم دیا ، خاتون کی حالت بگڑنے پر اسے انتہائی نگہداشت یونٹ ( آئی سی یو)میں داخل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق بہادر گڑھ کے نجی اسپتال براہم شکتی سنجیوامی میں یہ واقعہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

سی سی ٹی وی فوٹیج سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسپتال کے باہر صبح سویر ساڑھے تین بجے ایک شخص کار سے اتر ا اور سیدھا آئی سی یو میں گیا۔

فوٹیج سے ظاہر ہوتا ہے کہ آئی سی یو کے اندر دوسرا شخص واقعے کے وقت سو رہا تھا۔ متاثر ہ خاتون کے ارد گرد کے بستر خالی تھے جس کی وجہ سے اس کا شور کو ئی سن نہیں پایا۔پولیس کے مطابق ملزم کو فوٹیج میں اسپتال سے نکلتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ واقعہ کے متعلق اس وقت چلا جب متاثرہ خاتون نے اپنے شوہر کو ساری صورت حال سے آگاہ کیا،جو خود بھی دہلی پولیس کا ملازم ہے۔پولیس ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :