ترکی میں شو کرنے کے ساتھ وہاں کی ثقافت اور تہذیب کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا ‘ ماریہ واسطی

حکومت پاکستان اپنے شمالی علاقہ جات میں سیاحت کے فروغ کے لئے انٹرنیشنل فورم پر سیاحت کا ڈیسک بنائے

پیر 15 فروری 2016 13:35

ترکی میں شو کرنے کے ساتھ وہاں کی ثقافت اور تہذیب کو قریب سے دیکھنے کا ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 فروری۔2016ء) اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ ترکی میں شو کرنے کے ساتھ وہاں کی ثقافت اور تہذیب کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا اس بات پر خوشی ہوئی کہ مسلم ممالک میں آج بھی اسلامی روایات کو اولین ترجیح دی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ گو کہ ترکی یورپ کا حصہ ہے مگر اس یورپی اقدار نہیں بلکہ اسلامی اقدار کی جھلک زیادہ نمایاں نظر آتی ہے اور وہاں پر سیاحت کے بہترین مواقع بھی ہیں ۔

ماریہ واسطی نے کہا کہ حکومت پاکستان کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے شمالی علاقہ جات میں سیاحت کے فروغ کے لئے انٹرنیشنل فورم پر سیاحت کا ڈیسک بنائے تاکہ غیر ملکی سیاحوں کو پاکستان کے شمالی علاقہ جات کا قدرتی حسن اور اس کے ساتھ ان کو مغلیہ دور حکومت کی شاندار عمارات دیکھنے کا موقع ملے جس سے پاکستان کی سیاحت فروغ پائے گی ۔

متعلقہ عنوان :