الیکشن کمیشن نے ضمنی بلدیاتی الیکشن کے معاملے پر مشاورت کے لئے جمعرات کو اہم اجلاس طلب کرلیا

پیر 15 فروری 2016 13:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 فروری۔2016ء) الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے 24اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے معاملے پر مشاورت کے لئے جمعرات کو اہم اجلاس طلب کرلیا‘ اجلاس میں انتخابات کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پیر کو ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے چوبیس اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے معاملے پر اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔ 18فروری کو ہونے والے اس اجلاس میں انتخابات سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا‘ آئی جی خیبر پختونخوا اور صوبائی الیکشن کمشنر شرکت کریں گے۔ اجلاس میں چوبیس اضلاع کی 4491نشستوں پر انتخابات کرانے سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔