ساؤتھ ایشین گیمز کبڈی فائنل، پاک بھارت مقابلہ آج ہوگا

پیر 15 فروری 2016 14:06

ساؤتھ ایشین گیمز کبڈی فائنل، پاک بھارت مقابلہ آج ہوگا

گوہاٹی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار15فروری- 2016ء)ساؤتھ ایشین گیمز میں کبڈی کے فائنل میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا مقابلہ آج ہوگا ۔ پاکستان نے سیمی فائنل میں سری لنکا کو زیر کر کے فائنل میں جگہ بنائی ۔

(جاری ہے)

گوہاٹی میں جاری ساؤتھ ایشین گیمز میں کبڈی کے مقابلوں کا فائنل میچ آج ہوگا جہاں روایتی حریف پاکستان اور بھارت گولڈ میڈل کے حصول کے لیے ایک دوسرے سے ٹکرائیں گے ۔ اس سے قبل بھارت نے راؤنڈ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دی تھی ۔