پاک ایران کا گیس پروجیکٹ پھر دھندلکوں میں چلا گیا
ایران پر پابندیاں اٹھنے کے باوجود پاکستان کے ایران سے گیس حاصل کر نے کے امکا نا ت کم
پیر 15 فروری 2016 14:38
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 فروری۔2016ء) پاکستان اور ایران کا گیس پروجیکٹ پھر دھندلکوں میں چلا گیا ہے ایران پر پابندیاں اٹھنے کے باوجود پاکستان ایران سے شاید گیس حاصل نہ کر سکے کیونکہ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ امریکہ یورپی مارکیٹ تک روس کی رسائی محدود کرنا چاہتا ہے میڈیا رپورٹس میں برطانوی اخبار گارڈین کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اگست 2013 میں شام کے صدر بشارالاسد نے قطر کے ساتھ ایک معاہدے کی مخالفت کی تھی جس میں روس کو بھی بائی پاس کیا گیا تھا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بشاالاسد کا مطمع نظر اپنے اتحادی روس کے مفادات کا تحفظ تھا جو یورپ کا اعلی گیس سپلائر ہے اور یہ پائپ لائن بھی وجہ ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے روس اس تنازعہ میں ہے ترکی روسی کمپنی گیز ویرام کا دوسرا بڑا کسٹمر ہے یہ کمپنی ترکی کے 50 فیصد ضروریات کو پورا کرتی ہے اب ایسی رپورٹس بھی گردش کر رہی ہیں کہ یورپ اور امریکہ تہران کو قائل کر رہے ہیں کہ وہ ترکی کے راستے یورپ کو گیس فراہم کرے تاکہ روس کا اجارہ داری ختم ہو تاہم روس کے خلاف ایران کے لئے ایسا کرنا نازک موڑ ہو گا ۔
مزید قومی خبریں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.