سپر لیگ مفید،ایشیاء اور ورلڈ ٹی ٹونٹی میں بھارت کو شکست دیں گے،وقار یونس کا دعوی

پیر 15 فروری 2016 14:41

سپر لیگ مفید،ایشیاء اور ورلڈ ٹی ٹونٹی میں بھارت کو شکست دیں گے،وقار ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 فروری۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نے دعوی کیا ہے کہ ایشیاء کپ اور ورلڈ ٹی ٹونٹی میچ میں قومی ٹیم حریف بھارت کو آسانی سے شکست دیگی،سپر لیگ کھلاڑیوں کیلئے بہت مفید ثابت ہوئی ہے۔ ہم ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹونٹی میں روایتی حریف کو شکست دیں گے۔محدود میچز میں قومی کرکٹ ٹیم مسلسل ناکامیوں سے دوچار ہے۔

ون ڈے اور ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستان رینکنگ نویں اور ساتویں پر پہنچ گیاہے۔ ہیڈ کوچ وقاریونس آئی سی سی ایونٹس میں بھارت سے ہارنے کی روایت ختم کرنے کے دعویدار ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ بلاشبہ پاکستان ورلڈکپ اور ورلڈٹی ٹونٹی اور چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو کبھی شکست نہیں دے سکا۔ لیکن آئندہ ماہ بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم یہ روایت ختم کردے گی۔

(جاری ہے)

قومی ٹی ٹونٹی لیگ میں نوجوان کھلاڑیوں کو دنیا کے بہترین کرکٹرز کے ساتھ اوربڑے کراؤڈ کے سامنے کھیلنے کا اچھا تجربہ میسر آیا ہے جس سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ وقاریونس نے ہماری ٹیم تجربہ اور نوجوان کرکٹرز کے امتزاج پرمبنی ہے۔یہ کھلاڑی ایشیاکپ میں 27 فروری اور ورلڈٹی ٹونٹی میں 19 مارچ کو روایتی حریف بھارت کو شکست دینے کی پوری اہلیت رکھتے ہیں۔ قومی ٹیم یہ دونوں میچز جیت کرتاریخ بدل دے گی۔