ہنگس اور ثانیہ مرزا نے سینٹ پیٹرسبرگ لیڈیز ٹرافی جیت لی

پیر 15 فروری 2016 14:54

ہنگس اور ثانیہ مرزا نے سینٹ پیٹرسبرگ لیڈیز ٹرافی جیت لی

سینٹ پیٹرز برگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 فروری۔2016ء) عالمی نمبر ون جوڑی مارٹینا ہنگس اور ثانیہ مرزا نے فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے سینٹ پیٹرسبرگ لیڈیز ٹرافی جیت لی، سوئس انڈو جوڑی کی یہ مسلسل 40 ویں فتح ہے۔

(جاری ہے)

روس کے شہر سینٹ پیٹرسبرگ میں جاری ویمنز ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں ورلڈ نمبر ون سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگس اور بھارت کی ثانیہ مرزا نے روس کی ویرا ڈوشنیوا اور جمہوریہ چیک کی بابورا کریجکووا کو بآسانی 6-3 اور 6-1 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ واضح رہے کہ یہ ورلڈ نمبر ایک جوڑی کی مسلسل 40 ویں کامیابی ہے۔

متعلقہ عنوان :