نارائن اور پولارڈ کے بعد ڈیرن براوو بھی ورلڈ ٹی 20 سے دستبردار

پیر 15 فروری 2016 14:58

نارائن اور پولارڈ کے بعد ڈیرن براوو بھی ورلڈ ٹی 20 سے دستبردار

سینٹ جارج ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 فروری۔2016ء) ویسٹ انڈیز کو ایک اور دھچکہ، کیرن پولارڈ اور سنیل نارائن کے بعد ڈیرن براوو نے بھی ورلڈ ٹی 20 کھیلنے سے معذرت کر لی، ان کا کہنا ہے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتے ہیں اس لئے ورلڈ ٹی 20 میں حصہ نہیں لیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ بنگلہ دیش میں شیڈول ورلڈ ٹی 20 کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا تھا جس میں سے تین کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کھیلنے سے معذرت کر لی ہے، گزشتہ ہفتے سنیل نارائن اور کیرن پولارڈ نے ورلڈ ٹی 20 کھیلنے سے انکار کیا تھا اور اب سکواڈ میں شامل ڈیرن براوو نے بھی میگا ایونٹ میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔

انہوں نے تحریری طور پر بورڈ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ میری اولین ترجیح ٹیسٹ کرکٹ ہے اور میں زیادہ سے زیادہ وقت ٹیسٹ کرکٹ کو دینا چاہتا ہوں۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے سنیل نارائن اور کیرن پولارڈ کے متبادل کے طور پر کارلوس براتھویٹ اور ایشلے نرس کو سکواڈ میں شامل کر لیا ہے جبکہ ڈیرن براوو کے متبادل کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

متعلقہ عنوان :