ملک میں گندم کا 70 لاکھ ٹن ذخیرہ موجود ہے، خلیجی ممالک کے ساتھ گندم کے برآمدی معاہدے جلد کئے جائیں گے۔وفاقی وزارت خوراک

Malik Usman ملک عثمان پیر 15 فروری 2016 15:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 15 فروری۔2015ء) ملک میں گندم کا 70 لاکھ ٹن ذخیرہ موجود ہے، خلیجی ممالک کے ساتھ گندم کے برآمدی معاہدے جلد کئے جائیں گے۔وفاقی وزارت خوراک کے مطابق عالمی مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں اضافے کے باعث اس وقت ملک میں گندم کا 70 لاکھ ٹن ذخیرہ موجود ہے۔

(جاری ہے)

نئی فصل آنے سے پہلے ذخیرے کو ٹھکانے لگانے کے لیے برآمدکنندگان کے پاس بہترین موقع ہے کہ باہمی معاہدوں کے تحت خلیجی ممالک کو اضافی گندم برآمد کرکے زرمبادلہ کمایا جاسکے۔

کیونکہ متحدہ عرب امارات، قطر سمیت خلیجی ممالک دیگر ممالک سے گندم درآمد کرتے ہیں ،اس ضمن میں وزارت خوراک کی جانب سے خلیجی ممالک کے فارن آفیسز کو خط بھی لکھے جاچکے ہیں جس کے تحت حکومت کا خلیجی ممالک کے ساتھ گندم کے برآمدی معاہدے کیے جانے امکان ہے۔