ماضی کے نامور اداکار حبیب طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل

پیر 15 فروری 2016 15:42

ماضی کے نامور اداکار حبیب طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 فروری۔2016ء) ماضی کے نامور اداکار حبیب کو طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق معروف اداکارحبیب کو طبیعت خراب ہونے پرہسپتال لایا گیا ہے جہاں وہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج ہیں ، انہیں وینٹی لیٹر پرمنتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکار حبیب کو برین ہیمرج ہوا ہے۔