ہماری کامیاب پالیسیوں ،عوام دوستی کے نتیجے میں سیاسی ورکرز ،قبائلی رہنماؤں کی بڑی تعداد (ن)لیگ میں شمولیت اختیار کررہی ہے، میر محمد عاصم کرد گیلو

پیر 15 فروری 2016 15:48

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 فروری۔2016ء ) مسلم لیگ (ن)کے صوبائی رہنماء سابق صوبائی وزیر خزانہ و رکن صوبائی اسمبلی میر محمد عاصم کرد گیلونے کہاہے کہ ہماری کامیاب پالیسیوں اور عوام دوستی کا نتیجہ ہے کہ سیاسی ورکرز اور قبائلی رہنماؤں کی بڑی تعداد مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کررہی ہے۔عوامی مسائل کا حل اور انہیں خوشحالی فراہمی کا فارمولا صرف اور صرف مسلم لیگ (ن) کے پاس ہے ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے ضلع مستونک سے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنے والے معروف قبائلی رہنماء ہیبت خان بنگلزئی ،محمد آصف بنگلزئی ، خورشید بنگلزئی ودیگر سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سیاسی ورکر میر محمد یوسف بنگلزئی ، حاجی خدائے دوست کردو دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ا س سے قبل قبائلی افراد نے اپنے سینکڑوں افراد کے ہمرا ہ مسلم لیگ (ن) میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی اور رکن اسمبلی میر محمد عاصم کرد گیلو کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ۔

رکن صوبائی اسمبلی میر محمد عاصم کرد گیلو نے کہاکہ عوام کی جانب سے ہمیں مینڈ نٹ فراہم کرکے اسمبلی میں بھیجنے کا مقصد یہی ہے کہ عوام کی ترجیحات پر عمل پیراہ ہو کر ان کے مسائل حل کئے جائیں ۔ ہم اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں کہ دستیاب وسائل کے اندررہتے ہوئے عوام کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں ۔اور مذید ڈھائی سالہ مدت میں عوام کو خوشحالی کا تحفہ دینے کے لئے ہم ترجیحی بنیادوں پر ان کے مسائل و مشکلات کے حل کے لئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔

میر محمد عاصم کرد گیلوکاکہنا تھا کہ قبائلی رہنماء ہیبت خان بنگلزئی و دیگر قبائلی عمائدین کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت خوش آئندہ ہے اور ہم انہیں ویلکم کہتے ہیں ۔ ان کی شمولیت سے ہمارا قافلہ مذید مضبوط ہوگا اور آنے والے دور بھی مسلم لیگ (ن) ہی کے نام رہیگا ۔ اتنی بڑی تعداد میں عوام الناس کی ہماری حمایت میں آنا اور ہمارے ہاتھ مضبوط کرنا حوصلہ افزا پیش رفت ہے ۔ لوگ یہ بات بخوبی جانتے ہیں کہ ان کے مسائل کا حل سیاسی بصیرت کے حامل عوام دوست قیادت کے پاس ہے اور یہ قیادت مسلم لیگ (ن) کومیسر ہے عوام کو کسی بھی صورت میں مایوس نہیں کریں گے اور آنے والے مستقبل میں ان کے مسائل حل کرکے انہیں خوشحالی کا تحفہ دینگے ۔

متعلقہ عنوان :