اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف سے سماجی کارکن اور فلمساز شرمین عبید چنائے کی ملاقات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 15 فروری 2016 16:22

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف سے سماجی کارکن اور فلمساز شرمین عبید ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 فروری 2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف سے سماجی کارکن اور فلمساز شرمین عبید چنائے نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ غیرت کے نام پر قتل ملک میں ایک سنگین مسئلہ ہے ۔ غیرت کے نام پر قتل کرنا ہماری تہذیب اور مذہب کا حصہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہیں،متحرک اور خوشحال پاکستان کے لیے خواتین کے تحفظ پر یقین رکھتے ہیں اور میں ذاتی طور پر خواتین کو بااختیار دیکھنا چاہتا ہوں۔

(جاری ہے)

غیرت کے نام پر قتل کے سقم دور کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات کر چکے ہیں، وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت معاشرے سے غیرت کے نام پر قتل کا بد نما داغ مٹانا چاہتی ہے ، جس کے لیے ہم ہر ممکن اقدام کے لیے پُر عزم ہیں۔ شرمین عبید چنائے نے وزیر اعظم سے ملاقات میں کہا کہ غیرت کے نام پر قتل جیسے جرائم کو ختم کرنے کے لیے وزیر اعظم نواز شریف کا کردار قائدانہ ہے ، انہوں نے سماجی کاموں میں معاونت پروزیر اعظم سے اظہار تشکر کیا جبکہ شرمین عبید چنائے نے ملک میں تعلیم کے اہداف کے حصول میں مریم نواز کی کوششوں اور اقدامات کو بھی سراہا ۔