این اے 125 میں ووٹوں کی دوبارہ تصدیق کے حکم میں ترمیم کیلئے درخواست دائر

پیر 15 فروری 2016 16:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 فروری۔2016ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 لاہور میں ووٹوں کی دوبارہ تصدیق کے حکم میں ترمیم کے لیے درخواست دائرکرد ی گئی جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ووٹوں کی تصدیق کے اخراجات الیکشن کمیشن کواداکرنے کاحکم دیاجائے پیرکودرخواست تحریک انصاف کے امیدوار حامد خان کی جانب سے دائر کی گئی جس میں درخواست گزار حامد خان نے موقف اختیار کیاہے کہ ووٹوں کی تصدیق کے اخراجات الیکشن کمیشن برداشت کرے، غفلت الیکشن کمیشن نے کی، حامد خان نے نہیں، غفلت کے مرتکب کو ہی اخراجات اٹھانے کا حکم دیا جائے،عدالت نے ووٹوں کی تصدیق کے اخراجات حامد خان کو اٹھانے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :